Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ:سابق ایس ایس پی پولیس مفکر عدیل کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی پولیس مفکر عدیل کی...
شائع 31 اگست 2021 01:34pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی پولیس مفکر عدیل کی درخواست ضمانت خارج کر دی ،درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں 32 گواہان ہیں، ابھی تک 13 ہی کے بیان ریکارڈ ہوئے ہیں۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ گواہان نہ بھی ہوں تب بھی ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، اب گواہیوں والا دور گیا، سزا دلوانے کیلئے فرانزک رپورٹس ہی کافی ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملزم پی ایس پی آفیسر تھا، قتل کے بعد بھاگ بھی گیا،جس پر وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم بھاگا نہیں گلگت بلتستان میں ڈیوٹی دے رہا تھا، ایک سال سے کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ درخواست واپس لے لیں، ہم پیش رفت کی ہدایت کر دیتے ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan