Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں "امریکیوں کے مالِ غنیمت" کی دکان کھل گئی

افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد لاہور میں امریکی ...
شائع 31 اگست 2021 02:00pm

افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد لاہور میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال سامان فروخت شروع ہوگئی ہے۔

مقامی صحافی محمد عمیر کے مطابق یہ دکان لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن، شمع چوک میں واقعہ ہے۔

دکان میں امریکی فوجیوں کے زیر استمال یونیفارم، جوگرز، دوربین، گلاسز، خفیہ کیمرے اور دیگر سینکڑوں چیزیں دستیاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سامان افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد سمگلنگ کے ذریعے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پہنچ رہا ہے جہاں اس کی فروخت کا عمل جاری ہے۔

دکان کی تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

lahore