Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پشاور کے 5 علاقوں میں...
شائع 31 اگست 2021 10:07am

پشاور: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

پشاور کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ان علاقوں میں فیصل کالونی، حیات آباد فیز6، فقیرآباد، زریاب کالونی اوراعجاز آباد کےعلاقے شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان اور آؤٹ انٹری بند رہے گی۔

علاقائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،اس دوران مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

coronavirus

Smart lockdown

peshawar

Notification