انخلاء کےلئے طالبان سے مذاکرات کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں: فانسیسی صدر
فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہےکہ فرانس طالبان سے افغانستان سے شہریوں اور خطرے سے دوچار افراد کے انخلاء پر بات چیت کر رہا ہے جو کہ طالبان کو ملک کے نئے حکمران کے طور پر تسلیم کرنے کی نشاندہی نہیں کرتا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عمانویل ماکروں نے عراق کے دورے کے دوران اتوار کو ٹی ایف ون ٹیلی ویژن کے نیوز شو کو بتایا کہ ’ہم نے افغانستان میں انخلاء کا آپریشن کرنا ہے۔ اس وقت کنٹرول طالبان ہی کے پاس ہے۔ ہمیں عملی نقطہ نظر سے یہ بات چیت کرنی ہے۔ اس کا مطلب طالبان کو تسلیم کرنا ہر گز نہیں ہے۔ ہم نے اپنی شرائط رکھی ہیں۔‘
انہوں نے کہا طالبان کو ان لوگوں کو جو باہر پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت دے کر انسانی قوانین احترام کریں اور تمام دہشتگرد تحریکوں کے خلاف واضح روش اختیار کریں.
Comments are closed on this story.