Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے...
اپ ڈیٹ 30 اگست 2021 01:56pm

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل رات سے سندھ میں داخل ہوگا جس سے تھر پارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

‘کراچی میں بھی یکم تا3ستمبر ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے’۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 45تا50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں تاہم شہر میں آئندہ 24گھنٹے میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہر میں نکاسی آب کی ابتر صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو خدشہ ہے کہ باران رحمت کہیں زحمت نہ بن جائے۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

sindh