Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

کراچی :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل...
شائع 30 اگست 2021 10:30am

کراچی :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا ۔

کراچی کے باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا ۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک و عوام کو غیر محفوظ بنا دیا ہے،جلسہ بتا رہا ہے پی ڈی ایم زندہ ہے کسی یزید کے ہاتھ پر بیت نہیں کریں گے، حکومت ناجائز ہے عمران خان پہودی ایجنٹ ہے ۔

مولانا فضل الرحمن کا مزیدکہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نے معیشت تباہ کردی ہے ،پاکستان نا اہلوں کی عیاشی کلئے نہیں بنایا گیا ،انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اڈے نے دینے والوں نےسارے ھوٹل بتائیں کس کو دیئے جو مودی فون سننے کو تیار نہیں ،ہم نے اسے کشمیر بھیج دیا جن سے کوئی عالمی سحا پر بات نہیں کرتا وہ ملکی پالیسی کیا بنائیں گے۔

جلسے سے آفتاب شیر پاو،اویس نورانی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

PDM

Shehbaz Sharif

karachi

JUIF

مارچ

Molana Fazal ur Rehman