Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد ندیم کے حوالے سے اولمپک دستے کے ڈاکٹر نے اہم انکشاف کردیا

لاہور:پاکستانی اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس نے انکشاف کہ...
شائع 30 اگست 2021 09:46am

لاہور:پاکستانی اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس نے انکشاف کہ اولمپکس مقابلوں سے قبل ارشد ندیم کے بازو میں درد تھا جس کے باعث ارشد ندیم اولمپک مقابلے میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے۔

پاکستانی اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو اولمپک میں شرکت کیلئے فِٹ کیا گیا،ارشد ندیم کی کہنی میں درد تھا، جسکی وجہ سے وہ صحیح طرح سے تھرو نہیں کر پارہے تھے۔

ٹوکیو میں بھی ارشد ندیم تھرو کرتے ہوئے ہچکچا رہے تھے کہ کہیں درد پھر سے نہ نکل آئے لیکن انہیں یقین دہانی کروائی گئی، پھر حوصلے کے ساتھ ارشد ندیم نے کارکردگی دکھائی،بھارتی کھلاڑی کا کوچ ڈرا ہوا تھا ،وہ کہتا تھا کہ ارشد ندیم 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جیولین تھرو کے ایک بھارتی کھلاڑی کے ساتھ سات آفیشل آئے تھے، ہمارے کھلاڑی بھی اگر تربیت کے ساتھ معاشی خوشحال ہوں تو وہ کسی سے کم نہیں۔

lahore

arshad nadeem