Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر...
شائع 30 اگست 2021 09:35am

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فرنیچر مارکیٹ کے مقام پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

مقتول رینجرز اہلکار سادہ لباس میں ملبوث تھا، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول رینجرز اہلکار کراچی میں ہی تعینات تھا، مقتول رینجرز اہلکار کے پاس بھی پستول موجود تھا، ممکنہ طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق شہید رینجرز اہلکار پہلے حیدرآباد میں بھی تعینات رہا، مقتول کا آبائی تعلق چکوال سے تھا۔

یاد رہے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا گیا، ایک روز قبل اورنگی ٹاؤن جبکہ اُس سے قبل کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم افراد نے پولیس افسر اور اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔

karachi

Robbery

Liaquatabad