'ناجائزموجودہ حکومت کوعوامی مینڈیٹ حاصل نہیں'
پی ڈی ایم سربراہ اور جمیعت علمائے اسلام کے قائدمولانا فضل الرحمان کہتے ہیں حکومت نے3سال میں پاکستان کوغریمحفوظ ریاست بنادیا۔3سال میں دنیا ہم سے آگےنکل گئی۔3سال میں پاکستان کو پیچھےدھکیل دیاگیا۔
پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستان کودنیامیں ممتازمقام دینےکی قسم کھائی ہے۔کورونا کی وجہ سےپی ڈی ایم کی سرگرمیاں محدودکی۔سرگرمیاں محدودکرنےپرباتیں کی جانے لگی۔ آج سب نےدیکھ لیا پی ڈی ایم زندہ ہے۔
انہوں نے کہاناجائزموجودہ حکومت کوعوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔ماہ محرم بتاتاہےکہ یزیدکےہاتھ بیعت نہیں کرنی۔ہم ملک میں آئین اورقانون کی بالادستی چاہتےہیں۔موجودہ دور میں ملک کی ترقی کاتخمینہ صفر سےبھی گرادیا۔آج غریب کا جینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ایسی صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔
فضل الرحمان نے کہاآج ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔غریب کےپاس راشن خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔آٹااورچینی ناپیدہوگیاہے،عوام کو گھی نہیں مل رہا۔ہماری معیشت جمود کاشکار ہوگئی ہے۔ کیا پاکستان چندلوگوں کی عیاشیوں کےلئےحاصل کیاگیاتھا؟
انہوں نےمزید کہاقوم سےکہتاہوں کہ مایوس کی طرف نہیں جانا۔انقلاب کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں۔ عمران خان نےملک کوکہاں سےکہاں پہنچادیا؟ہم نےتھکنا نہیں، جذبوں کوبلند رکھنا ہے۔معیشت کمزور ہو توکامیاب خارجہ پالیسی نہیں بناسکتے۔
انہوں نے کہامودی عمران خان کا فون اٹھانے کوتیارنہیں۔حکومت نےکشمیر بھارت کو بیچ دیا۔ آزادکشمیر سےمتعلق کہتےہیں کہ ریفرنڈم کراؤنگا۔عمران خان کوکشمیرپرریاستی مؤقف کا ہی نہیں پتا۔عوام کا ووٹ چوری کرکےپی ٹی آئی کودیاگیا۔جلسےبھی ہونگےاورروڈ کارواں بھی چلیں گے۔اسلام آباد کی طرف مارچ بھی کیاجائےگا۔
Comments are closed on this story.