Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اس حکومت کے خاتمے کےلئے عوامی ریلہ لے کر اسلام آباد جانا ہوگا'

مسلم لیگ نواز کےصدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے...
شائع 29 اگست 2021 11:51pm

مسلم لیگ نواز کےصدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کےلئے عوامی ریلہ لے کر اسلام آباد جانا ہوگا اور اس جھوٹی اور نا اہل حکومت کو دفن کرنا ہوگا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ادوار میں مدینہ میں کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ساڑھے 3 سو کنال کے بنی گالہ میں رہنے والا، ہیلی کاپٹروں میں گھونے والا ریاست مدینہ کا نام لے کر گمراہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دور میں پنجاب میں غریبوں کو مفت علاج، ادویات اور تعلیم کی سہولیات حاصل تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس پر پہلا حق کراچی کا تھا۔

شہبازشریف بولے عمران خان نے کراچی کےلئے پہلے162 ارب اور پھر 1100 ارب کے پیکجز کا اعلان کیا لیکن بلاول بھٹوں نے بتایا کہ چند ٹکوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔اب فضل الرحمان کی قیادت میں اس جعلی حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

PDM

shahbaz sharif

JUIF