Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور:نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون کے ساتھ اجتماعی ریپ، مقدمہ درج

لاہورکےعلاقے سندرمیں نوکری کاجھانسہ دے کر ایک اورخاتون سے...
شائع 29 اگست 2021 07:19pm

لاہورکےعلاقے سندرمیں نوکری کاجھانسہ دے کر ایک اورخاتون سے اجتماعی ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔خاتون کےمطابق ملزم بابرنے سرکاری نوکری کاجھانسہ دےکر زیادتی کی۔

لاہور کےعلاقےسندرمیں نوکری کاجھانسہ دے کر ایک خاتون کی عزت پامال کردی گئی۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ سندر میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون ڈیفنس میں اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر ہے۔ملزم بابر سے6ماہ قبل سوشل میڈیا پررابطہ ہوا۔ملزم سرکاری نوکری دلوانےکےبدلے12 تولے سونا بھی لے چکا ہے۔

خاتون نے بیان دیا کہ ملزم بابر نےاسے نوکری کا جھانسہ دے کر اقبال ٹاؤن بلوایا اور وہاں سے بحریہ ٹاؤن ایک دوست سے ملوانے لے گیا، جہاں نامعلوم شخص اور بابرنے زیادتی کا نشانا بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

lahore

Gang Rape