Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے نیا ہیئر اسٹائل بنوالیا، تصاویر بھی سامنے آگئیں

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے دورے...
شائع 29 اگست 2021 09:17am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی پر نیا ہیئر اسٹائل بنوالیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ جاری کی ہیں ۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ نئے اسٹائل کے ساتھ بہتر محسوس کررہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کے نئے ہیئر اسٹائل کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2روز قبل ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپس لاہور پہنچی ہے۔

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team