Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان، افغانستان میں امن کےلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان افغانستان میں امن و...
شائع 28 اگست 2021 08:14pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے کی جانے والی کوششوں میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ جس میں دونوں شخصیات نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان کی انسانی صورتحال کے ازالے کےلئے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل گوتریس نےافغانستان میں اقوام متحدہ کے انسانی مشن کو سہولیات کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نےاس ضمن میں پاکستان سے مسلسل تعاون کی درخواست کی۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو اقوام متحدہ کے کام مکمل کرنے کیلئے تمام ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو برطانیہ کے وزیر خارجہ،دولت مشترکہ اور ترقیاتی اُمور ڈومنِک راب نے بھی ٹیلی فون کیا اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا افغان عوام کے حقوق کا تحفظ،سلامتی اور استحکام انتہائی اہم ہے۔دنیا کےلئے یہ ضروری ہے کہ وہ صورتحال کی بہتری کےلئے افغانستان سے رابطے میں رہے اور افغانستان کے عوام کی معاشی امداد کی فراہمی جاری رکھے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں برطانیہ کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا اور انخلاء کی کوششوں کےلئے پاکستان کے تعاون اور سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ،دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ریڈیو پاکستان

FM Qureshi

uk

antonio guterres

UN Secretary General