Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، ن لیگی کارکنان زبردستی ہوٹل کے احاطے میں داخل

ن لیگی کارکنان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے موقع پر زبردستی ہوٹل ...
اپ ڈیٹ 28 اگست 2021 06:26pm

ن لیگی کارکنان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے موقع پر زبردستی ہوٹل کے احاطہ میں داخل ہوگئے۔

مسلم لیگ ہاؤس کارسازپراحتجاج کرنےوالاگروپ ہوٹل پہنچ گیا۔ن لیگی گروپ کی دھکم پیل اوربدنظمی سے ہوٹل انتظامیہ پریشان ہوگئی۔

ہوٹل کامرکزی دروازہ کھول کر کارکنان احاطہ ہوٹل میں داخل ہوگئے۔جے یو آئی کی میزبانی میں ہونے والےاجلاس کےموقع پرن لیگی کارکنان کی بدنظمی پر میزبان نےتحفظات کا اظہار کیا۔

شہبازشریف کی تنبیہ کےباوجود ن لیگی کارکنان ہوٹل میں کانفرنس روم میں داخل ہوگئے۔

ن لیگ کراچی کاناراض گروپ عصمت انورمحسود اورسلمان خان کی قیادت میں کارکنان لیکر سیکیورٹی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہوٹل پہنچا۔

لیگی کارکنان کی بدنظمی اور جےیوآئی رضاکاروں سےالجھنےپرشہبازشریف نےسلمان خان کی سخت سرزنش کی۔

PDM

JUIF