Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا گشت

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے...
شائع 28 اگست 2021 02:52pm

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظرآئے جس کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اور ایپرن ایریا میں داخل ہوگئے۔ کتوں کی موجودگی کے وقت نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی۔

کتوں کے ایئرپورٹ کے حساس مقام پرداخل ہونے سے سول ایوی ایشن انتظامات کی قلعی کھل گئی۔ ایئرپورٹ رن وے پرٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کو حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ موقع پرموجود برڈ شوٹر نے انتہائی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کا مارا۔

karachi airport

Stray Dogs