Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی شدید مذمت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں...
اپ ڈیٹ 27 اگست 2021 01:44pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ کابل دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتےہوئے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کابل دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو بھی ہیں۔

Usman Buzdar

kabul bomb blast

lahore

condemns

cm punajb