Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی...
شائع 27 اگست 2021 09:33am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ جمیکا سے براستہ لندن کچھ دیر قبل لاہور پہنچاہے، اسکواڈ میں بابراعظم ،عابدعلی، عمران بٹ ،فواد عالم، محمد رضوان، شاہین آفریدی شامل تھے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیربیئن پریمیئرلیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے ،محمد عباس اور اظہر علی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کیلئے جمیکا سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جبکہ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

پاکستان نےویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

lahore

return home

Pakistan Team

west indies tour