Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوئر دیر: سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک فوجی جوان شہید

پاک افغان بارڈرپرلوئردیر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فوجی چوکی...
شائع 27 اگست 2021 02:03am

پاک افغان بارڈرپرلوئردیر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فوجی چوکی پرفائرنگ سےایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لوئر دیر ضلع میں پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر افغان سرزمین سے دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی۔

پاک فوج کی جانب سےفوری جوابی کارروائی کی گئی جس میں ایک دہشتگردہلاک،3زخمی ہوگئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے لکی مروت کے رہائشی 36 سالہ حوالدارگل امیرشدید زخمی ہوگئے اوربعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان کی بازی ہارگئے۔

ISPR

Pak army

terrorist attack

Lower Dir