وزیر اعظم عمران خان اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مچل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
یورپین کونسل کے صدرچارلس مچل کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانیوں کی سیکیورٹی اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ستحکم اورپرامن افغانستان پاکستان اور خطے کےلئےاہم ہے۔ مشترکہ سیاسی تصفیہ ہی افغان مسئلے کا حل ہے۔
یورپین کونسل کے صدر چارلس مچل کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان کو افغانستان سے نکالنے میں پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا ہے۔
اس موقع پروزیراعظم نے کہا امید ہے افغان قیادت مل کر اس مسئلے کا حل ڈھونڈے گی۔پاکستان پر امن افغانستان کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔افغانستان میں امن کےلئے سیکیورٹی صورتحال کو بہترکرنا ہوگا۔ افغانیوں کی معاشی صورتحال اور کسی بھی بحران سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر عالمی برادری کو اپنا مثبت کردارادا کرنا ہوگا۔ افغان عوام سے یکجہتی اور کسی بھی بحران سے نمٹنے کےلئے ان کی مدد کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا پاکستان افغانستان میں امن کےلئے خطے اور عالمی شراکت داروں سے رابطے میں رہے گا۔
دونوں رہنماؤں نے افغانستان صورتحال پر رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے یورپین کونسل کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
Comments are closed on this story.