Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی تہران پہنچ گئے، نو منتخب ایرانی صدر اور ایرانی ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے

افغانستان کی ابھرتی صورت حال پر چار علاقائی ممالک سے مشاورت کے...
شائع 26 اگست 2021 06:07pm

افغانستان کی ابھرتی صورت حال پر چار علاقائی ممالک سے مشاورت کے آخری مرحلے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تہران پہنچ گئے۔ایرانی قیادت سے افغانستان کی صورت حال پرمشاورت کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کی سہ پہر ترکمانستان سے تہران پہنچے۔مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔

شاہ محمود قریشی ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہین سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اورافغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا یہ چار ملکی دورہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی کوششوں کا مظہر ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

Iran