Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سرکار کے 3 سالوں میں 13ویں بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

پی ٹی آئی سرکار کے تین سالوں میں 13 ویں بار ادویات کی قیمتوں میں...
شائع 26 اگست 2021 12:33pm
کاروبار
-Reuters
-Reuters

پی ٹی آئی سرکار کے تین سالوں میں 13 ویں بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

غربیوں پر دیگر اشیا کے بعد مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جان بچانے والی بارہ سے زائد ادویات ایک بار پھر مہنگی کرنے پر عوام پھٹ پڑے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صرف ریلیف کا کہتی ہے اس کے برعکس حقیقت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق 12 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مختلف ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 150 فیصد تک اضافے کی فوری منظوری دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 5 اگست کو جاری کیا گیا تاہم ایک روز قبل تک یہ نوٹیفکیشن ڈریپ کی ویب سائٹ پر موجود ہی نہیں تھا، جو گزشتہ روز باقائدہ ڈریپ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا، دکانداروں نے بھی نئی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

شہریوں کا کہنا تھا موجودہ حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، کبھی ادویات کی قلت کردی جاتی ہے تو کبھی مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کی گئی دواؤں میں شدید انفیکشن، وزن کم کرنے، کتے کے کاٹے کیلئے استعمال کیا جانے والا اینٹی ریبیز انجیکشن، مختلف انفیکشنز اور درد کی ٹیبلٹس سمیت 12 سے زائد ادویات شامل ہیں۔

پاکستان

PTI government