Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر، لیکن ڈالر پھر بھی 166 روپے سے اوپر

زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود ڈالر ایک سو...
اپ ڈیٹ 26 اگست 2021 12:33pm
کاروبار
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر

زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود ڈالر ایک سو چھیاسٹھ روپے سے زیادہ کا ہوگیا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے غیرملکی قرضوں کی مالیت بھی بڑھ گئی، رواں مالی سال اب تک ڈالر آٹھ روپے تیئیس پیسے مہنگا ہوا۔

آئی ایم ایف سے پونے تین ارب ڈالر آگئے، زرمابدلہ کے ذخائر ستائیس ارب ڈالر کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئے لیکن ڈالر نیچے نہ آسکا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے ، گیارہ ماہ بعد ڈالر ایک سو چھیاسٹھ روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

مئی میں ڈالر ایک سو باون روپے ستائیس پیسے پر تھا، جبکہ دو جولائی کو قیمت ایک سو ستاون روپے ستاسی پیسے تھی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ درامدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے جس سے ڈالر کی طلب اور قیمت بڑھ رہی ہے۔

پاکستان

forex

dollar rates