Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد عالم کے نام ایک اور ریکارڈ

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بيٹسمين فواد عالم نے ويسٹ انڈيز...
اپ ڈیٹ 26 اگست 2021 12:41am

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بيٹسمين فواد عالم نے ويسٹ انڈيز کے خلاف سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں ایک اور ایک اور ریکارڈ کا اضافہ کرلیا۔

جمیکا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے آخری ٹیسٹ میں فواد عالم نے ٹیسٹ کيريئر کی پانچويں سینچری اسکور کی۔

وہ کم اننگز ميں يہ کارنامہ انجام دينے والے پہلے ايشيائی بلے باز بن گئے ہیں۔

ويسٹ انڈيز کے خلاف دوسرے ٹيسٹ کی پہلی اننگز ميں ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑا جانے کے بعد فواد عالم نے بيٹنگ لائن کو سہارا دیا۔

انہوں نے پہلے بابراعظم اور پھر باؤلرز کے ساتھ شراکت قائم کرکے پہلی اننگ میں ٹیم کا مجموعی اسکور 300 کے پار لےکر گئے.

فواد عالم کی سنچری مکمل ہونے پرڈريسنگ روم سے کوچز اور کھلاڑيوں نے خوب داد دی۔

PCB

Centurion

Fawad Alam