Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شوہر کی اہلیہ کو موٹر سائیکل سکھانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر فیملی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں...
شائع 25 اگست 2021 02:00pm
۔ یہ ویڈیو ایک شوہر کی جانب سے اہلیہ کو موٹر سائیکل سکھانے کی ہے۔
۔ یہ ویڈیو ایک شوہر کی جانب سے اہلیہ کو موٹر سائیکل سکھانے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر فیملی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی معاشرے میں شوہر اور بیوی کے مقدس رشتے کے درمیان محبت کا انوکھا اظہار دکھایا گیا ہے۔

جس نے بھی محبت بھرے یہ معصوم مناظر دیکھے اپنا دل پگھلا بیٹھا۔ یہ ویڈیو ایک شوہر کی جانب سے اہلیہ کو موٹر سائیکل سکھانے کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قمیض شلوار میں ملبوس شخص سڑک کنارے اپنی اہلیہ کو بائیک چلانا سکھا رہا ہے۔ دوپٹہ پہنی خاتون مرد کی نگرانی میں بائیک چلانا سیکھ رہی ہیں جب کہ ویڈیو میں خاتون اور مرد کے علاوہ 3 بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں درج کیپشن میں اس شخص کو خاتون کا شوہر بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک کئی ہزار بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین شوہر کے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔

ایک طرف ہمارے معاشرتی نظام کی خوبصورتی کو اجاگر کرتی یہ ویڈیو ہے جس میں شوہر اپنی بیوی کو محبت میں گرفتار ہو کر موٹرسائیکل چلانا سکھا رہا ہے، تو دوسری جانب مغربی معاشرے کی کی ایک ویڈیو بھی آپ کو دکھاتے ہیں جس میں بیوی نے اپنے شوہر کی جان لینے کے لیے اسے گاڑی کے نیچے روندنے کی کوشش کی۔

یہ ویڈیو بھی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ امریکا میں سی سی ٹی وی کیمروں نے حال ہی میں پیش آئے ایک غیر معمولی واقعے کو ریکارڈ کیا، جس میں امریکی خاتون کو اپنے ہی شوہر کو کار تلے کچلنے کی بارہا کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کے شوہر کو سیاہ رنگ کی گاڑی سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد یہ شخص گاڑی کی ڈگی سے سامان باہر نکال کر پھینکنا شروع کردیتا ہے۔

کچھ ہی دیر میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون کو گاڑی پیچھے کی طرف چلا کر شوہر کو کچلنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، شوہر کے بھاگنے کے باوجود اہلیہ نے کئی بار گاڑی تلے شوہر کو روندنے کی کوشش جاری رکھی جس دوران گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بعد ازاں شوہر اور بیوی کی سڑک پر ہوئی ہاتھا پائی کو بھی کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کیا۔

پاکستان

Viral Video