پاکستان کی ہریانہ میں تاریخی مسجد کی شہادت کی شدید مذمت
اسلام آباد:پاکستان نے ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو کٹہرے میں لایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجدکی شہادت کی مذمت کرتےہیں بی جے پی،آرایس ایس حکومت قابل مذمت اقدامات میں ملوث ہے، بھارتی حکام عدلیہ کی ملی بھگت سےقابل مذمت اقدامات کررہے ہیں،ہندتوا کےزیراثر بھارتی حکومت مسلسل مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور ان کےمذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں نام نہاد اور سب سے بڑی جمہوریت کے ماتھےپر نہ مٹنےوالا داغ لگ چکا ہے،مسلمانوں ،عبادتگاہوں،ثقافتی یادگاروں کوکشمیرمیں بھی نشانہ بنایاجارہاہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نےنومبردو ہزار انیس میں متنازع فیصلہ دیا، انتہاپسندوں کوتاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر بنانےکی اجازت دی گئی، انتہاپسندجنونیوں نےانیس سو بانوے میں تاریخی بابری مسجدکوشہیدکیاتھا، سرعام مسجدشہیدکرنیوالےمجرموں کوعدلیہ کی ملی بھگت سےبری کیاگیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کوعبادتگاہوں میں شہیدکرنےکےواقعات بھی ہوچکے،دو ہزار دو میں گجرات، فروری دو ہزار بیس میں دہلی میں مسلمانوں کاقتل عام ہوا، ان جرائم کاارتکاب کرنےوالوں کیخلاف کوئی عدالتی کارروائی نہیں کی گئی۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری،اقوام متحدہ،اوآئی سی،انسانی حقوق کی تنظیموں سےمطالبہ کرتا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کوکٹہرےمیں لایاجائے، بھارت تمام اقلیتوں بشمول مسلمانوں کی حفاظت جویقینی بنائے، بھارت ان کےمذہبی وثقافتی مقامات کاتحفظ بھی یقینی بنائے۔
Comments are closed on this story.