Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں...
شائع 24 اگست 2021 01:58pm

کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں واقع کوئلے کی کانوں کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے اور وہ کوئلے کی کانوں میں کان کنی کرتے تھے، لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہےجبکہ حملہ آوروں کی تلاش کلئےو آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

بلوچستان

quetta