Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کا افغانستان سے اپنے عملے کے انخلاء پر پاکستان کا شکریہ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے افغانستان سے...
اپ ڈیٹ 24 اگست 2021 11:26am

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے افغانستان سے اپنے عملے کے انخلا ءپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا، خط میں انہوں نے افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء پر شکریہ ادا کیا۔

ادارے کی سربراہ نے افغانستان سے انخلاء میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

خط میں کرسٹیلینا جارجیوا نے لکھا کہ افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے اہل خانہ کے بحفاظت انخلا پر شکر گزار ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کی اعلیٰ سطح پر کوششیں اہمیت کی حامل ہیں۔

کرسٹیلینا جارجیوا کامزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں شراکت داری پر شکر گزار ہیں اور تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔

آئی ایم ایف کی سربراہ نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزرائے خارجہ، خزانہ، دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کو سراہا۔

پاکستان

اسلام آباد

Import

Kristalina Georgieva

pm imrankhan