Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیٹی میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی

14اگست کو ہیٹی کے ساحل پر آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے...
شائع 23 اگست 2021 07:42pm

14اگست کو ہیٹی کے ساحل پر آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 207 تک پہنچ گئی۔

ہیٹی سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق زلزلے میں اپنی جانیں گنوا دینے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 207 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 200 ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 1 لاکھ 30 ہزار مکانات تباہ ہوئے اور 344 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملبے کے نیچے سے تلاش کےلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ہیٹی کی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل ریسرچ سینٹر کی اطلاع کے مطابق ہیٹی میں 7.2 شدت کے زلزلے کا مرکز سینٹ جین ڈو سوڈ سے 12 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہینری نے ملک میں ایک ماہ کی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

earthquake

death toll

rescue operation

Aid