Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میچ سے پہلے والدہ نے کہا تھا کہ آج تم سنچری بناؤ گے‘

جمیکا ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی...
اپ ڈیٹ 23 اگست 2021 10:08am
فواد عالم سنچری کا جشن مناتے ہوئے۔ (تصویر: ای ایس پی این)
فواد عالم سنچری کا جشن مناتے ہوئے۔ (تصویر: ای ایس پی این)

جمیکا ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے والے فواد عالم نے بتایا کہ والدہ نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ آج تم سنچری بناؤ گے، ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے، آج کی سنچری اپنے والدین کے نام کرتا ہوں۔

فواد نے کہا کہ میں اپنے والد سے بھی بہت متاثر ہوتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں مجھے حوصلہ دیا۔ زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے اور اچھے کے ساتھ برا وقت بھی آتا ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی، وہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا وقت ضرور آئے گا، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہل خانہ بھی ہمیشہ مجھے حوصلہ دیتے رہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ جمیکا کی وکٹ آسان تھی نہ موسم، میچ کے پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا، میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

فواد عالم نے پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے جبکہ انہوں نے منفرد انداز میں جشن منانے سے متعلق انکشاف کیا کہ یہ سٹائل ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی سے متاثر ہوکر اپنایا ہے اور اس سٹائل کو اظہر علی کے ساتھ مل کر طے کیا تھا۔

پاکستان

Fawad Alam