Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرلیں گے، جوبائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے اُمید ظاہر کی ہے کہ 31 اگست تک...
شائع 23 اگست 2021 09:40am

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے اُمید ظاہر کی ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاءمکمل کرلیں گے۔

وائٹ ہاوس سے ٹیلی ویژن خطاب کرتے ہوتے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اُمید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے اور ڈیڈ لائن بڑھانی نہیں پڑے گی اگر ڈیڈ لائن بڑھانے سے متعلق غیر ملکی رہنماؤں کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 36 گھنٹے سے کم عرصے میں 11 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور 14 اگست سے اب تک 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کے علاوہ اتحادی ممالک کے شہریوں ، اور افغان ساتھیوں کی بھی مدد جاری ہے۔

جوبائیڈن کا مزیدکہنا تھا کہ قطر، جرمنی اور کویت سمیت 2 درجن سے زائد ممالک اس مشن میں ساتھ دے رہے ہیں ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا فیصلہ درست تھا، اب بھی نہیں تو کب انخلا کرتے؟ کیا مزید 10 برس بعد کرتے ؟ کابل میں سکیورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے، حالات بگڑ سکتے تھے،20برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

جوبائیڈن نے کہاکہ افغان جنگ میں15 کروڑ ڈالرز سے30 کروڑ ڈالرز یومیہ خرچ ہوتا رہا ہے۔

امریکی صدر کا مزیدکہنا تھا کہ اب طالبان کو بنیادی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اتحاد اور عوام کی خدمت کیسے کرتے ہیں ۔

Joe Biden

US President

white house

Washington