Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی...
شائع 22 اگست 2021 03:07pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گچک میں دہشتگردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا، کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدرنے کہا کہ وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں، اللّٰہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دونوں زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پریشان کُن ہے۔

Shehbaz Sharif

بلوچستان

security forces

lahore

Opposition leader

National Assembly

condemns

attack