Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 3 نوجوانوں نے فیکٹری ملازم کے جسم میں زہریلی گیس بھردی

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 3 نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم...
شائع 22 اگست 2021 02:05pm

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 3 نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم میں زہریلی گیس بھر دی۔

سفاکیت کا اندوہناک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں رونما ہوا جہاں 3 نوجوانوں نے نعمان نامی نوجوان کے جسم میں پائپ کے ذریعے زہریلی گیس بھری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسم میں گیس زہریلی گیس بھرجانے کے باعث متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ملزمان کخلا ف کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان حیدر اور امتیاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم امجد فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

lahore