Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی سے امید نہیں کہ وہ مسائل ختم کرے گی، مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے...
شائع 21 اگست 2021 12:18pm

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے امید نہیں کہ وہ مسائل ختم کرے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو کچھ نہیں دے رہی، پیپلزپارٹی نے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ کردیا۔ سندھ حکومت نے مزید ایک ہفتہ اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ٹوٹ پھوٹ اور تفرقہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے لیے اس وقت بہت بڑے چیلنجز سامنے آئے گے۔

انہوں کہا کہ کراچی میں کہاں ایس اوپیز پر عمل ہورہا ہے؟ ملکی بقا کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔ حکمرانوں کو حالات ایک طرف رکھ کرعوام کا سوچنا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ افغانستان کے حالات ہمیشہ پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ دشمن ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔ شکست یافتہ ممالک اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالیں گے۔ افغانستان میں 49 ممالک کو طالبان سے شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نازک حالات کی وجہ افغانستان کی صورتحال ہے۔ امریکa کو بڑی شرمندگی ہوئی ہے اور وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا۔ دشمن ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔

PSP

mustafa kamal