Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

گریٹر اقبال پارک واقعہ: ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گریٹراقبال پارک واقعے میں...
شائع 20 اگست 2021 02:39pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گریٹراقبال پارک واقعے میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا اور ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی اورایس ایچ اولاری اڈہ کوبھی ہٹانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں سیکیورٹی سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں ملک اسدکھوکھرکے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل اور گریٹراقبال پارک واقعےپربریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں واقعےمیں پولیس کی غفلت کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، افسران کی معطلی کلئے وفاقی حکومت کوخط لکھاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی اورایس ایچ اولاری اڈہ کوبھی ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ملزمان کوسخت سےسخت سزادی جائے،انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

'گریٹراقبال پارک واقعے میں ملوث 20 ملزمان کوگرفتار کیا جاچکا ہے'

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گریٹراقبال پارک واقعے میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور پنجاب پولیس نادراکی مدد سے بقیہ ملزمان کوٹریس کر رہی ہے۔

فیاض الحس چوہان کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کخلا ف دفعہ354اےکےتحت کارروائی کی جا رہی ہے ،تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354اے میں سزا عمر قیدیاسزائے موت ہے، معاشرےکی اجتماعی بہتری کیلئےکیسزکوجلدانجام تک پہنچاناضروری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرکیس کوترجیحی بنیادوں پردیکھاجارہاہے۔

Usman Buzdar

cm punjab

Suspend

lahroe