Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

مینارپاکستان پر دست درازی ،پولیس کی ناکامی ، انکوئری کمیٹی تشکیل

گریٹر اقبال پارک لاہور میں خاتون کے ساتھ دست درازی کے معاملے میں...
شائع 20 اگست 2021 01:07am

گریٹر اقبال پارک لاہور میں خاتون کے ساتھ دست درازی کے معاملے میں پولیس کے ناکامی کی تحقیقات کیلئے آئی جی پنجاب نے انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں پولیس کے کردار کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی سردار علی خان کو انکوائری بورڈ کا سربراہ جبکہ ڈی آئی جی یوسف ملک اور ایس ایس پی اطہر اسماعیل انکوائری بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

انکوائری کے ٹی او آرز کے مطابق تین پہلووں پر تفیش ہوں گی۔ جشن آزادی کے دن سکیورٹی تعینات ہونے کے باوجود واقعہ کیسے پیش آیا، پولیس

سکیورٹی اس واقعہ میں ذمہ داری کیوں نبھا نہ سکی، اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر سے کیوں کی گئی۔

کمیٹی بورڈ تفتیش کے بعد 22 اگست تک ذمہ دران تعین اور ان کیلئے سزا تجویز کرے گی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم سے ملاقات کی اور انہیں فوری انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

lahore

IG Punjab

Minar e Pakistan