Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمودقریشی کا چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

افغانستان کی ابھرتی صورت حال پر پاک چین وزرائے خارجہ کے درمیان...
شائع 18 اگست 2021 06:22pm

افغانستان کی ابھرتی صورت حال پر پاک چین وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔عالمی برادری کی جانب سے افغان عوام کی حمایت کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین ہم منصب کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک رابطہ میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا پاکستان اور چین نے 'ٹرائیکا پلس' کا حصہ ہوتے ہوئے امن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے میں گرانقدر معاونت فراہم کی۔موجودہ صورتحال میں نہایت ضروری ہے کہ افغان عوام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔تمام افغانوں کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہاعالمی برادری کو بھی افغانستان کی مسلسل معاشی معاونت برقرار رکھنی چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر علاقائی اتفاق رائے کے حصول کےلئےاپنے متوقع دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

FM Qureshi

پاکستان

Taliban