راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑدیا گیا، ملزم گرفتار
لاہور کے شاہی قلعے میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر پاش پاش کردیا گیا ہے۔ پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ کے مطابق رضوان نامی نوجوان کمر پر بیگ ٹانگے، سفید شلوار قمیض اور سفید ٹوپی میں ملبوس تھا۔ اس موقع پر اس نے نعرہ حیدری یاعلیؓ اور لبیک یا رسول اللہؐ کے نعرے بھی لگائے۔
لمس یونیورسٹی کے پروفیسر علی عثمان قاسمی نے ٹویٹر پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں ملزم کو ٹی ایل پی کا کارکن بتایا گیا ہے۔
شاہی قلعہ انتظامیہ کے مطابق ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا، عملے نے مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
گزشتہ برس بھی رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑا گیا تھا جسے بعد میں مرمت کرکے لگایا گیا تھا۔ اس معامے میں بھی ایک گرفتاری عمل میں آئی تھی۔
Comments are closed on this story.