Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خدیجہ صدیقی کےگھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کا آغاز

لاہورمیں سماجی کارکن اور وکیل خدیجہ صدیقی کےگھر کے باہر فائرنگ...
شائع 15 اگست 2021 06:20pm

لاہورمیں سماجی کارکن اور وکیل خدیجہ صدیقی کےگھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن ٹیم نے گھروالوں اوراہل علاقہ کے بیانات بھی قلم بند کرلیے۔

انویسٹی گیشن ٹیم نےگلبرگ لاہورمیں خدیجہ صدیقی کےگھر کےباہر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد جمع کیے۔پولیس نے اہل خانہ اور اہل علاقہ کےبیانات بھی قلم بند کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپراندھی گولی گاڑی کو لگنے کا شبہ ہے۔فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ایف آئی آرکے مطابق خدیجہ صدیقی نےاپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں فائرنگ کی آوازآئی اورجب انہوں نے باہر آکر دیکھا تو ان کی گاڑی کے بونٹ پرگولی لگی تھی۔

investigation