Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماڈل نایاب کا مبینہ قاتل گرفتار کر لیا گیا

لاہور میں ماڈل نایاب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس...
شائع 15 اگست 2021 11:06am

لاہور میں ماڈل نایاب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوتیلے بھائی نے نایاب کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نایاب کے سوتیلے بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم کے مطابق نایاب سے تکرار ہوئی تو تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے، مقتولہ کے گھر پر دروازوں سے ملے فنگر پرنٹس قاتل سے میچ ہوئے، مقتولہ کے بھائیوں کے فنگر پرنٹس فرانزک لیب بھجوائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ماڈل نایاب کے قتل کا واقعہ 11جولائی کو پیش آیا تھا۔ چالاک ملزم نے نایاب کی دوستوں سے لڑائی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نایاب کو قتل کیا اور واقعے کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش بھی کی۔

ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، نایاب دعوت سے واپس آگئی اور اسی رات اپنے بھائی کو فون کیا، سوتیلے بھائی نے حالات کو واقعہ اٹھاتے ہوئے نایاب کو قتل کر دیا اور حالات کو الجھانے کیلئے مختلف رنگ دیے۔

پولیس کے مطابق ماڈل کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی جس پر زیادتی کا شک کیا جا رہا تھا ، مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے تھے۔

lahore

DHA