Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج کاروبار بند رہے گا

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج کاروبار بند...
شائع 13 اگست 2021 10:59am

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج کاروبار بند رہے گا۔

حکومت سندھ کی جا نب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بسوں اور ٹرینوں میں 50 فیصد مسافر کورونا ایس او پیز کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو روز یعنی جمعہ اور اتوار کوکاروبار بند رکھنے کا کہا گیا تھا تاہم اس دوران کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تھرپارکر میں 22 اگست تک سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ تعلقہ ڈیپلو کے 2 محلوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

SOPS

coronavirus

karachi

sindh