Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں 13 اور 14 اگست کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر کراچی...
شائع 12 اگست 2021 12:42pm

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 اور 14 اگست کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کو دشمن ایجنسیز یا تخریب کار عناصر کی جانب سے ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے اس لیے انہوں نے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، بزرگ شہری، صحافی، معذور افراد، 12 سال سے کم عمر بچے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، نجی سیکیورٹی گارڈز اور ضروری سروس ملازمین ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جاری اعلامیے میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

sindh

Ban

Independence Day Pakistan