Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں بے قابو ڈمپر نے گاڑی کو روند ڈالا، 3افراد جاں بحق

اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر بے قابو ڈمپر نے گاڑی کو روند...
شائع 10 اگست 2021 11:04am

اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر بے قابو ڈمپر نے گاڑی کو روند ڈالا،حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں کشمیر ہائی وے پر ریت سے بھرے ڈمپر نے گاڑی کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کواسپتال منتقل کردیا، جاں بحق افراد کا تعلق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے بتایا جارہا ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد

traffic accident