Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں نیوکاہان مری کیمپ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی...
شائع 10 اگست 2021 09:29am

کوئٹہ میں نیوکاہان مری کیمپ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پیر کی رات دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی جانب سے آپریشن کیا گیا اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے 5 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملہ

دوسری جانب کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر دکان کے قریب دستی بم حملے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر شیرجان اسٹاپ پر ایک دکان کے قریب پاکستانی پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے میں وہاں موجود امان اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوا جب کہ 7 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان

quetta

CTD

operation