Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون...
اپ ڈیٹ 09 اگست 2021 03:50pm

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچیں مگر مہمانوں کی فہرست میں نام نہ ہونے کے باعث انہیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرا نام فہرست میں شامل تھا پتا نہیں کس نے کاٹا ہے ، میں اب نہ معاون ہوں نہ ممبر اسمبلی ، داخلے کی اجازت دینا اسپیکر اسمبلی کی ذمہ داری ہے ۔

Firdous Ashiq Awan

punjab assembly