Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان: 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، چوبیس گھنٹے کے ...
شائع 09 اگست 2021 08:47am

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی، جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 تک پہنچ گئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ پانچ چار ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71ہزار 620 ہو گئی۔ 4 ہزار 40 نئے مریض سامنے آئے ، جبکہ 9 لاکھ 64 ہزار 404 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 64 ہزار 680، سندھ میں 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، اسلام آباد میں 90 ہزار 660 اور بلوچستان میں 31 ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

پاکستان

COVID19

Covid Deaths Pakistan

Covid Cases Pakistan