Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت سرکاری اداروں کو سیاسی ونگ کے طور پراستعمال کررہی ہے'

رہنماءمسلم لیگ ن عطاءتارڑاورعظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے...
شائع 08 اگست 2021 07:48pm

رہنماءمسلم لیگ ن عطاءتارڑاورعظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت شہباز شریف کو انتقام کانشانہ نہیں بننےدیں گے۔عدالتوں اور سیاسی میدان میں انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑاورعظمیٰ بخاری نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

عطاء تارڑنے کہاحکومت سرکاری اداروں کو سیاسی ونگ کے طور پراستعمال کر رہی ہے۔ وزیراعظم اورچیئرمین نیب سن لیں، سڑکوں پر بھی آئیں گے اور دھرنےبھی دیں گے لیکن شہبازشریف کو تیسری بار جیل نہیں جانے دیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سلطنت عمرانیہ اپنے لیے اداروں کو استعمال کر رہی ہے۔ آٹا، چینی چور، رنگ روڈاسکینڈل اور مالم جبہ کیس چرکہمین نیب کو نظر نہیں آتے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں بلکہ عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ نیب کو زبان بندی اور سیاسی انجرسکینگ کےلے استعمال کیا جاتا ہے۔

NAB

uzma bukhari