Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 10 محرم الحرام تک بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 10محرم...
شائع 08 اگست 2021 03:18pm

کراچی :سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 10محرم الحرام تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 10 محرم الحرام تک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا،6محرم تک امتحانات جاری رہیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 19 اگست تک صوبے میں اسکول بند رہیں گے کیونکہ 7 محرم سے جلوس شروع ہو جاتے ہیں جس کے باعث بچوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن 10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سید سردار شاہ نے بتایا کہ اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسین پر بھی نظر رکھی جائے گی، کوشش کریں گے کہ وفاق اور صوبے کے فیصلوں میں تضادات دور کریں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم آج تک ریڈیو کے معجزات پڑھا رہے ہیں، ہمیں اپنے نصاب پر نظر ثانی کرنا ہو گی، اسکول کا نظام بہتر کریں تو والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکول ہی لائیں گے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ 8 محرم الحرام کو صورتحال پر نظرثانی کیلئے دوبارہ اجلاس بلائیں گے۔

صوبائی وزیر برائے جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بورڈز امتحانات کیلئےل نیا شیڈول مرتب کریں گے۔

اسماعیل راہو نے مزیدکہا کہ امتحانات میں نقل کی اجازت نہیں ہو گی، پرچے آؤٹ ہونے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے، بورڈز بھی سرکیولر جاری کریں گے کہ سختی کی جائے گی۔

karachi

sindh govt

تعلیم

Schools

close

محرم