Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت جنگ بندی معاہدے سےفرار کے بہانےنہ ڈھونڈے، پاکستان

لاہور:پاکستان نے نام نہاد دہشتگرد مقبوضہ کشمیر میں داخل کرانے ...
شائع 08 اگست 2021 02:26pm

لاہور:پاکستان نے نام نہاد دہشتگرد مقبوضہ کشمیر میں داخل کرانے کا بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی میڈیا کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے؟ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی والا علاقہ ہے جہاں بھارت نے تہہ در تہہ خار دار باڑ، سکیورٹی نظام اور نگرانی کے جدید ترین آلات نصب کر رکھے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نےمزید کہا کہ بھارت ہمیشہ کچھ وقت کے بعد ایسے الزامات دہراتا رہتا ہے، اور دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف بغض پر مبنی کردار کشی کی مہم چلاتا رہتا ہے، بھارتی مکروہ عزائم یورپی ڈس انفولیب پکڑے جانے سے پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کخلااف ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، فروری2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحے اور جون 2021 میں لاہور دھماکے میں بھارت کا ہاتھ تھا، 2020 میں ریاستی دہشتگردی اور سرپرستی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت دے چکے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال فروری میں پاکستان نے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے بھارت پر زور دیا تھا، جنگ بندی کیلئےبھارت پر زور دینے کا مقصد امن و سلامتی اور کشمیریوں کی جانیں بچانا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے، فالس فلیگ آپریشن کی نیت سے بھارت خودساختہ جھوٹ گھڑنے سے باز رہے، غیر ذمہ دارانہ بھارتی رویے کے نتائج خطے کی امن و سلامتی کیلئے اچھے نہیں ہوں گے۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

Jammu kashimir

Zahid Hafeez Chaudhry

spoksperson