آج این سی اوسی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے، اسد عمر
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل کے 500روز مکمل ہوگئے ، سینٹر کے 500دن مکمل ہونے پر دستاویزی فلم بنائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج این سی اوسی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے ہیں۔
آج NCOC کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے. اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم، جس میں وہ تمام پہلو جن پر کام کر کے پاکستانی قوم نے کرونا کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پزیرائی حاصل کی، اجاگر کئے گئے ہیں. https://t.co/yopRU1CHD2
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 8, 2021
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی قوم نے کورونا کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پذیرائی حاصل کی۔
وفاقی وزیراسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں تمام پہلو اجاگر کےا گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں وبا کے خاتمے کیلئے این سی او سی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
Comments are closed on this story.