Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوکیو اولمپکس: پاکستان نے میڈل نہ جیتنے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹوکیو:ٹوکیو اولمپکس 2020 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں...
شائع 08 اگست 2021 09:29am

ٹوکیو:ٹوکیو اولمپکس 2020 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں پاکستان نے ایک بار پھر کوئی بھی میڈل اپنے نام نہیں کیا۔

23 جولائی سے شروع ہونے والی اولمپک گیمز میں پاکستان کے 10 رکنی وفد نے شرکت کی لیکن کوئی بھی اپنے ملک کیلئے میڈل نہ جیت پایا۔

میڈل کیلئے پاکستان کی آخری امید ارشد ندیم بھی جیولن تھرو کے فائنل میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پانچویں نمبر پر آئے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان نے کوئی بھی میڈل نہ جیتنے کا منفی اعزاز اپنے نام کیا ہے، میڈلز کی فہرست میں پاکستان کا نام سب سے آخر پر موجود ہے،شام جیسے جنگ زدہ ممالک بھی ایک برونز میڈل جیت کر پاکستان سے اوپر ہیں۔

پاکستان

tokyo

tokyo olympics 2020